کسان کارڈ، کاشتکاروں میں جوش وخروش،افسروں سے رابطے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے کسان کارڈ کیلئے کسانوں کی رجسٹریشن کا آغازکل سے شروع ہوگا،اس وقت اس سکیم کیلئے کھاد اورکیڑے مار ادویات کے ڈیلرز کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے جبکہ کسان متعلقہ افسروں سے رابطے کررہے ہیں،300 ارب روپے کی کسان کارڈ سکیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا جس کے تحت ہر کوالیفائی کرنے والے کسان کو 150,000 روپے کا بلاسود آسان قرضہ دیا جائے گا،ایک سے 12.5 ایکڑ اراضی رکھنے والے کم از کم 0.5 ملین کسان اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گیاوروہ اپنے کارڈ کے ذ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)
ریعے مقررہ قیمتوں پر کھاد اور بیج حاصل کریں گے،رجسٹریشن کیلئیکاشتکار اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ 8070 پر ایس ایم ایس کرکے بھیجیں کوالیفائی کرنے والے کاشتکار کا پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کے پاس لینڈ ریکارڈ ہونا ضروری ہیجبکہ موبائل نمبر کسان کے نام پر رجسٹر ہونا ضروری ہے،ایس ایم ایس میں فراہم کردہ ایک ہی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ اس اسکیم کے تحت کسان کو6ماہ کے اندر قرض کی ادائیگی کرنی
