چوروں کا دو گھروں پر دھاوا،60لاکھ کا سونا لیکرفرار
ملتان(وقائع نگار)تھانہ نیو ملتان میں ایک ہی روز میں سونے کی دو مختلف وارداتیں۔ نامعلوم چوروں نے دو گھروں کے اندر سے 60 لاکھ روپے سے زائد کا 24 تولہ سونا و لاکھوں روپے نقدی کا صفایا کردیا۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب جبکہ مقامی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی یے۔تفصیل کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ کے رہائشی ارشد شکور نے پولیس کو بتایا ہے کہ ہم لوگ چھت پر سو رہے تھے۔اسی دوران نامعلوم چوروں نے گھر میں گھس کر رات کے اندھیرے میں 20 تولے سونا اور 5 لاکھ روپے نقدی چوری (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
کر کے لے گیا ہے۔اسی طرح تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں دوسرے واقعہ میں علی احمد ولد نور الدین قوم راجپوت نے بھی پولیس کو بتایا ہے ہمارے گھر سے کوئی نا معلوم چور رات کے وقت 4 تولے سونا اور 10000 نقدی چوری کر کے لے گیا ہے مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف کاروائی ہے۔
