فرائض میں غفلت پر ڈاکٹر عبداللہ آصف کا جنرل ہسپتال ٹیکسلا راولپنڈی تبادلہ
ملتان(وقائع نگار)سکیرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر عبداللہ آصف کو واہ جنرل ہسپتال ٹیکسیلا راولپنڈی میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات کر دیا ہے۔اس سے قبل وہ محکمہ صحت ملتان میں بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا یے۔
