خانیوال، سیکرٹری آر ٹی اے کی پھرتیاں ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر کرایوں کی لسٹ تیار، ٹرانسپورٹرز کا انتظامیہ کا حکم ماننے سے انکار،لوٹ مار تیز
خانیوال (نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر خانیوال محمدعلی بخاری نے چارج سنبھالتے ہی فیلڈ میں نکل پڑے دوسری جانب سیکرٹری آر ٹی اے حنا رحمن نے اپنی کارکردگی(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)
دیکھاتے ہوئے اے سی والے آفس میں بیٹھ کر کرایوں کے لسٹ بناکر ڈپٹی کمشنر کو ارسال کردیا کرایوں کی جاری لسٹ میں خانیوال سے گجرانوالہ کا کرایہ 2000سے1930روپے کردیا جبکہ دو ماہ قبل گجرانوالہ کا کرایہ 2000تھا اور اب بھی 2000ہی ہے اسی طرح خانیوال سے لاہور کا کرایہ 1400روپے سے 1330روپے کردیا جبکہ دو ماہ قبل لاہو رکا کرایہ 1350روپے تھا اب بھی 1350روپے ہی ہے اسی طرح خانیوال سے گجرات کا کرایہ 2350سے کم کرکے2250روپے کردیا جبکہ کرایہ ویسے کا ویسے ہی ہے اسی طرح خانیوال سے ساہیوال کا کرایہ 735روپے کردیا جبکہ ساہیوال کا کرایہ 800روپے وصول کئے جارہے ہیں،نجی کمپنی کی بس کا لاہور کا کرایہ1750روپے تھا اب بھی 1750روپے ہی ہے شہریوں اور مسافروں نے کہاکہ اے سی روم سے نکل کر اگر فیلڈ میں جاکر سیکرٹری آر ٹی اے جاتی تو صورتحال کچھ اور نکلتی ایک ماہ میں دو بار پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی ہے مگر نجی ٹرانسپورٹ کا کرایہ خانیوال سے لاہور کا 1350روپے ہی ہے ٹرانسپورٹ مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں دوسری جانب سیکرٹری آر ٹی اے اے سی روم میں بیٹھ کر من گھڑٹ کرایوں کی لسٹ تیار کرکے سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے مسافروں کی بڑی تعدادنے کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
