واپڈا ہسپتال بند کرانیکا منصوبہ فائنل، کمیشن مافیا متحرک
ملتان (نیوز رپورٹر)کمیشن مافیا نے واپڈا ہسپتال ملتان بند کروانے کے لئے کمرکس لی۔ میپکو کے چند مخصوص افسران اور واپڈا ہسپتال کے ناتجربہ کار ڈاکٹر کے گروہ نے ہزاروں میپکو ملازمین کو علاج کی سہولیات ختم کرنے کے لئے منصوبہ بندی مکمل کرلی۔ اذرائع کے مطابق واپڈا ہسپتال ملتان کے ڈاکٹراور میپکو کے چند مخصوص افسران پر مشتمل کرپٹ ٹولے اور مافیا نے 50بیڈزپر مشتمل واپڈا ہسپتال ملتان کو بند کروانے کے لئے منصوبہ فائنل کرلیا۔ ہسپتال کے ایک ناتجربہ کار غیر متعلقہ ڈاکٹر کو ہسپتال کا ایم ایس لگادیاہے جسکی سپیشلسٹ کی ڈگری بھی تاحال مکمل ہے۔ ذرائع(بقیہ نمبر6صفحہ7پر)
کا کہناہے کہ میپکو کے ڈائریکٹر فنانس میاں انصار محمود، ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورسز، ایڈمنسٹریشن وقاص مسعود امجد چغتائی اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ملک وجاہت بچہ نے میپکو حکام کو واپڈاہسپتال ملتان سے متعلق غلط بریفنگ دیکر اور ہسپتال کے ایک مخصوص، ناتجربہ کار ڈاکٹر زبیر خواجہ کے ساتھ ملکر گزشتہ ایک سال سے مختلف حیلے بہانے کرکے نہ صرف متنفر کیا بلکہ فنڈنگ روک کر واپڈا ہسپتال ملتان کو بند کرنے کے لئے منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہنادیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ واپڈا ہسپتال ملتان اور میپکو حکام کے درمیان چپقلش چیئرمین واپڈا تک بھی جاپہنچی جنہوں نے بار بار دوائیوں کی خریداری اور ہسپتال کے اخراجات کی عدم ادائیگی اور حیلے بہانے کرنے پر میپکو حکام کو دوٹوک الفاظ میں خط ارسال کیا جس میں کہاگیاکہ یا تو ہسپتال مکمل طورپر چلائیں وگرنہ دوسری صورت میں مکمل بند کردیں۔واپڈا ہسپتال ملتان کو عملی طورپر بند کرنے کے لئے پہلے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انعام اللہ کا تبادلہ کیاگیا اور ابھی میپکو حکام کے غیر سنجیدہ رویے کے پیش نظر چیئرمین واپڈا نے حال ہی سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر علی عباس کو دیامیربھاشاڈیم ٹرانسفر کردیا جبکہ تین سے چار ڈاکٹر زکی پہلے ہی سیٹیں خالی ہیں جنہیں پرکرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
