بچی سے نازیبا حرکات کے شبے پر 28 سالہ حافظ قرآن نوجوان قتل

بچی سے نازیبا حرکات کے شبے پر 28 سالہ حافظ قرآن نوجوان قتل
 بچی سے نازیبا حرکات کے شبے پر 28 سالہ حافظ قرآن نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ساہیوال  (ویب ڈیسک) چیچہ وطنی میں بچی سے نازیبا حرکات کے شبے پر 28 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا، تھانہ شاہکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی عبدالرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ میں دو نامعلوم ملزمان سمیت 5 افراد شامل ہیں، ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

"آج نیوز" کے مطابق اہل خانہ کو شبہ تھا کہ مقتول بچی سے نازیباں حرکات کرتا ہے، جس پر مقتول حافظ احسان کو ملزمان نے اپنے گھر بلا کر تشدد کیا، ملزمان کی جانب سے حافظ احسان کے سر اور داڑھی کے بال کاٹنے کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئیں۔

مقتول حافظ احسان گاؤں 78 بارہ ایل میں اقبال کے گھر بچی کو درس دینے جاتا تھا۔ اہل خانہ کو شبہ تھا کہ درس کے بہانے بچی سے ناجائز تعلقات ہیں، تشدد کے دوران حافظ احسان ڈنڈے کے وار سے ہلاک ہوا۔