ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد؛عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما 2مقدمات میں بری ہو گئے 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد؛عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر ...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد؛عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما 2مقدمات میں بری ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر درج 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات سے بری کردیا،اسد عمر، علی محمد خان، مراد سعید کو بھی عدالت نے بری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا،علی محمد خان وکلا نعیم حیدر پنجوتھا ، سردار مصروف اور آمنہ علی کے ہمراہ پیش ہوئے،رہنما پی ٹی آئی اسد عمر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی ودیگر رہنماؤں کیخلاف تھانہ گولڑہ میں 2مقدمات درج تھے۔