مخصوص نشستوں سے متعلق کیس ؛سلمان اکرم راجہ نے فریق بننے کی استدعا کی تو چیف جسٹس پاکستان نے کیا جواب دیا

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس ؛سلمان اکرم راجہ نے فریق بننے کی استدعا کی تو چیف ...
مخصوص نشستوں سے متعلق کیس ؛سلمان اکرم راجہ نے فریق بننے کی استدعا کی تو چیف جسٹس پاکستان نے کیا جواب دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں  سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فریق بننے کی ایک متفرق درخواست کنول شوزب کی جانب سے دی گئی ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ فیصل صدیقی کو دلائل مکمل کرنے دیں پھر آپ کو بھی سنیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں  سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 13ججز پر مشتمل فل کورٹ نے سماعت کی،جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بنچ کا حصہ نہیں ہیں،جسٹس مسرت ہلالی کے علاوہ سپریم کورٹ کے تمام ججز بنچ کا حصہ ہیں،ایڈووکیٹ جنرل  کے پی فیصل صدیقی نے سپریم کورٹ کی گزشتہ سماعت کا حکمنامہ پڑھا،ایڈووکیٹ جنرل  کے پی فیصل صدیقی نے کہاکہ یہاں 2مختلف درخواستیں عدالت کے سامنے ہیں،پشاور ہائیکورٹ میں ہماری حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ہے،پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست تھی،ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہاکہ سپریم کورٹ پہلی سماعت پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر چکی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فریق بننے کی ایک متفرق درخواست کنول شوزب کی جانب سے دی گئی ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ فیصل صدیقی کو دلائل مکمل کرنے دیں پھر آپ کو بھی سنیں گے،فیصل صدیقی نے سپریم کورٹ میں گزشتہ سماعت کا 3رکنی بنچ کا حکمنامہ پڑھ کر سنایا۔