15جون سے فلڈ سیزن شروع ہونے کا امکان ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122الرٹ

15جون سے فلڈ سیزن شروع ہونے کا امکان ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122الرٹ
15جون سے فلڈ سیزن شروع ہونے کا امکان ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122الرٹ
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) 15جون سے فلڈ سیزن شروع ہورہا ہے, ہمارے تمام ادارے مکمل طور پر تیار ہوں گےفلڈ سیزن میں پلاننگ سے عوام کی مدد کی جاسکتی ہےاگر ہم اپنے فلڈز کی تاریخ دیکھیں تو پاک آرمی اور ریسکیو 1122 کے کارنامے نمایاں ہیں۔فلڈ سیزن جب آتا ہے تو تمام ادارے میدان عمل میں ہوتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹیز کو چیزیں مہیا کرنے جارہے ہیں.

  ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نےتقریب سے خطاب  میں کیا ۔

ڈی جی ریسکیو 1122 رضوان نصیر  کا کہنا تھا  کہ 2024 ء میں ساڑھے تین سو سے زیادہ ڈوبنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں،یہ ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے 90 فیصد باڈیز کی ریکوریز کو ہم نے یقینی بنایا ہے.آگ لگنے کے90 فیصد واقعات دیکھنے میں واقعات سامنے آرہے ہیں مری ، خوشاب اور چکوال میں جنگلوں میں آگ لگی,ہمارا ریلیف ڈیپارٹمنٹ ہماری بھرپور مدد کررہا ہے.6ہزار ایمرجنسی ہم روزانہ کی بنیاد پر دیکھتے ہیں,پی ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔