فیروز خان کی دوسری شادی کی تصدیق، سابق اہلیہ علیزے سلطان کی تازہ ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد ان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کی اپنے بچوں کے ہمراہ بنائی گئی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق چند دن سے سوشل میڈیا پر فیروز خان کی دوسری شادی کی خبریں گردش میں تھی اور یکم جون کو فیروزخان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی دلہن کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے دوسری شادی کی تصدیق کر دی۔
اس پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور ان کی سابق اہلیہ کی حمایت کرنے لگے۔اگلے روز علیزے سلطان کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے بچوں کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی، جس میں وہ زمین پر بیٹھی ہوتی ہیں اور اپنے بیٹے اور بیٹی کو گود میں لے رکھا ہوتا ہے اور بیٹے سے پیار کر رہی ہوتی ہیں۔
ویڈیو پر کمنٹس میں سدرہ نامی ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ’’دونوں میں سے جو ایک مخلص نکل آتا ہے رشتے میں ، پھر وہی بچے سنبھالتا ہے اور دوسرا دوسری شادی کرکے آگے بڑھ جاتا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی۔ ان کے ہاں 2019میں بیٹے سلطان اور فروری 2022ء میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی اور تاہم ستمبر 2022ء میں ان کی طلاق ہو گئی۔
