ایئرشو کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، پائلٹ ہلاک

ایئرشو کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، پائلٹ ہلاک
ایئرشو کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، پائلٹ ہلاک
کیپشن: representational image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لزبن(مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگال میں ایک ایئر شو کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے دو طیارے باہم ٹکرانے سے ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل24نیوز کے مطابق اس ایئرشو کا انعقاد پرتگالی فضائیہ کے زیراہتمام کیا گیا۔یہ چھوٹے طیارے تھے جو ٹکر کے بعد گر کر تباہ ہو گئے اور ان میں سے ایک طیارے کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
دوسرے طیارے کے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے, ہلاک ہونے والا پائلٹ ہسپانوی شہری تھا,پرتگالی فضائیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شو میں کل6طیاروں نے حصہ لیا۔
 ان میں سے ایک طیارہ نیچے سے اوپر اٹھتے ہوئے اپنے اوپر آنے والے طیارے سے ٹکرا گیا۔زخمی ہونے والا پائلٹ پرتگالی شہری تھا۔رپورٹ کے مطابق طیاروں کی اس ٹکر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس حادثے کے بعد ایئر شو کو منسوخ کر دیا گیا