سائفر کیس میں بریت کے بعد بھی رہائی ابھی ممکن نہیں

سائفر کیس میں بریت کے بعد بھی رہائی ابھی ممکن نہیں
 سائفر کیس میں بریت کے بعد بھی رہائی ابھی ممکن نہیں
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے بعد بھی رہائی ممکن نہیں۔

جیو نیوز  کے مطابق بریت کے باوجود سابق وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی ابھی ممکن نہیں۔

شاہ محمود قریشی لاہور میں درج 9 مئی کے 8کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں اور لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 25 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی۔ لاہور کی جے آئی ٹی کی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم 26 مئی کو اڈیالہ جیل آئی تھی، 9 مئی کے 8 کیسز میں شاہ محمود کا لاہور کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی ہوا تھا۔

خیال رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نےسائفر کیس میں سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی، خصوصی عدالت نے دونوں رہنماؤں کو دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔