سائفرکیس کے فیصلے پر سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا تجزیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئرصحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کے فیصلے پر کہنا ہے کہ اس فیصلے سے عمران خان کی جیت ہوئی ہے کیونکہ حکومت نے جو کیس بنایا تھا وہ غلط ثابت ہواہے، قانونی فتح کے سیاسی اثرات بھی ہوتے ہیں ، پی ٹی آئی پرمثبت اثرات جبکہ حکومت پر منفی اثرات پڑیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان خلیج پیدا ہوتی جارہی ہے، پاکستان میں عام طور پرعدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کیا جاتا ہے، لیکن اب لگتا ہے کہ ہم اس طرف جارہے ہیں عدلیہ اور مقتدرہ میں واضح خلیج نظر آرہی ہے،جب خلیج بڑھتی ہے تو لڑائی ہوجاتی ہے، تضاد میں کوئی حرج نہیں، ٹکراؤنہیں ہونا چاہیے۔
