نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پبی کے سرکاری ہسپتال میں مریض کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے 12 ڈاکٹر اور دیگر اہلکاروں کے بیان قلمبند کر کیے۔
ڈائریکٹر جنرل نے ہسپتال کے چار اہلکاروں کو ابتدائی تحقیقات میں ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معطل کردیا،معطل کیے جانے والے اہلکاروں میں دو میڈیکل ٹیکنیشن سلمان اور سہیل خٹک اور دو وارڈ اٹینڈنٹس عمار اور عبداللہ شامل ہیں۔ڈی جی ہیلتھ نے اہلکاروں کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
خیال رہے کہ تحصیل پبی کے سرکاری ہسپتال میں لاوارث مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیاتھا۔سٹاف نے علاج کرنے کے بجائے مریض کو ہسپتال سے باہر رکھ دیا تھاجس سے وہ دم توڑ گیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی تھی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔