بھکاری ساری’ بادشاہت ‘ قوم کو دیکر مرگیا

بھکاری ساری’ بادشاہت ‘ قوم کو دیکر مرگیا
بھکاری ساری’ بادشاہت ‘ قوم کو دیکر مرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) زندگی بھر بھیک مانگ کر لکڑی کا محل بھرنے والا بادشاہ بالآخر فقیر بن کر مر گیا اور خزانہ پوری قوم کو ”دان“ کر گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک فقیر مر گیا تو اس کے کھوکھے سے لاکھوں روپے کی نقدی اور ریزگاری سے بھری بوریاں برآمد ہوئیں، کوئی والی وارث بھی سامنے نہیں آیا، حکومت نے پیسہ اپنے پاس رکھ لیا۔ جیو نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کا فقیر محمد حسین تقریباً 85 سال کی عمر میں 14 جنوری کو انتقال کر گیا تو میونسپل کمیٹی کے عملہ نے لاوارث قرار دے کر دفنا دیا، تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد میونسپل کمیٹی نے لکڑی سے بنے کھوکھے کو کھولا تو چھوٹی بڑی پوٹلیوں میں بند لاکھوں روپے کی نقدی برآمد ہوئی جسے گننے میں میونسپل کمیٹی کے عملے کو کئی گھنٹے لگ گئے۔ چیف میونسپل آفیسر منیر احمد چغتائی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فقیر حسین جب فوت ہوا تو اس کا کوئی وارث سامنے نہیں آیا، اس کے ایک بھانچے کا پتہ چلا تاہم اس نے فقیر حسین کا وارث ہونے سے انکار کر دیا جس پر اسے لاوارث قرار دے کر بذریعہ پولیس دفنا دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -