ایم کیو ایم الیکشن لڑنے کے اہل قرارپاگئی

ایم کیو ایم الیکشن لڑنے کے اہل قرارپاگئی
ایم کیو ایم الیکشن لڑنے کے اہل قرارپاگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی ہیں جس کے بعد اسے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم نے گزشتہ پانچ سال کے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ 227 جماعتوں میں سے 124 جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کی اہل بن چکی ہیں جبکہ 103 جماعتیں اب بھی نااہل ہیں جن میں تحریک انصاف بھی شامل ہے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...