اراکین اسمبلی ملنسار ہوتے ہیں،کامیابی کے بعد ملنا پسند نہیں کرتے ،شہریوں کاملا جلا ردعمل

اراکین اسمبلی ملنسار ہوتے ہیں،کامیابی کے بعد ملنا پسند نہیں کرتے ،شہریوں ...
اراکین اسمبلی ملنسار ہوتے ہیں،کامیابی کے بعد ملنا پسند نہیں کرتے ،شہریوں کاملا جلا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ملک خیام رفیق/الیکشن سیل) لاہور میںکوئی بھی ایم پی اے یا ایم این اے ملنسار نہیں کیونکہ منتخب ہونے کے بعد کسی بھی ایم پی اے یا ایم این اے نے عوام کا حال تک نہیں پوچھا عام آدمی کا ان سے ملنا تو دور کی بات شکل دیکھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اہلیان لاہور نے ”روزنامہ پاکستان“ کے ایک سروے کے دوران کیا اچھرہ کے رہائشی اعظم نے ”روزنامہ پاکستان“ کو بتایا کہ ایم پی اے یا ایم این اے ووٹ لینے تک ہی عوامی نمائندے ہوتے ہیں ہمارے ہی ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ہمارے لئے ہی وبال جان بن جاتے ہیں کیونکہ اگر کسی حلقہ میں دو دھڑے آپس میں لڑ پڑتے ہیں تو یہی عوامی نمائندے طاقتور کا ساتھ دے کر غریب کو کچل ڈالتے ہیں اس طرح یہ لوگ غریب عوام کیلئے وبال جان بن جاتے ہیں۔ سیون اپ کے رہائشی عشق حسین نے بتایا کہ عوامی نمائندے صرف مطلب تک عوام سے ملتے ہیں۔ ہم سے کبھی ہمارے عوامی نمائندوں نے ملنا پسند ہی نہیں کیا ہم کیا جانے منتخب ہونے کے بعد وہ پہلے کی طرح ملنسار ہیں یا نہیں۔ نیازی چوک کے آصف گجر نے بتایا کہ عوامی نمائندے ملنسار ہوتے ہیں لیکن الیکشن سے پہلے اقتدار حاصل کرنے کے بعد یہ خود ایک دوسرے سے لڑتے پھرتے ہیں ۔ گوالمنڈی کے رہائشی عابد حسین نے کہا کہ ہم کونسا سارے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ملے ہیں جو ہمیں معلوم ہو کہکوفقن سا زیادہ ملنسار ہے۔ ٹیکسالی کے بابا غلام فرید نے کہا کہ ایم پی ایز اور ایم این ایز مفاد پرست لوگ ہوتے ہیں ان میں سے کوئی بھی مخلص ملنسار نہیں ہوتا۔ اقبال ٹاﺅن کے غلام دستگیر نے ”روزنامہ پاکستان“ کو بتایا کہ یہ بات تو بندہ تب بتاسکتا ہے جب ان سے ملا ہو۔ مصطفیٰ ٹاﺅن کے رہائشی قاسم علی نے کہا کہ ایم پی ایز اور ایم این ایز کون سا زیادہ ملنسار ہیں میں کیونکہ تمام سے ملا نہیں لیکن سنا ہے کہ بلال یٰسین ایم این ایز میں سے زیادہ ملنسار ہیں لیکن ملتے بہت کم ہیں۔ شالامار باغ کے رہائشی کاشی نے کہا کہ ایم پی اے اور ایم این اے اپنا حلقہ کا ہی ملنسار لگتا ہے اگر وہ علاقہ کے عوام سے ملتا رہے۔ نواں کوٹ کے حاجی شہباز علی شاہ نے کہا کہ ہمارے علاقہ کے ایم پی اے اور ایم این اے صاحب سب سے بڑھ کر ملنسار ہیں۔