یونین کونسل 2،ابلتے گٹر،پینے کاپانی گندا،مکینوں کاجینا دشوار

یونین کونسل 2،ابلتے گٹر،پینے کاپانی گندا،مکینوں کاجینا دشوار
یونین کونسل 2،ابلتے گٹر،پینے کاپانی گندا،مکینوں کاجینا دشوار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ملک خیام رفیق/الیکشن سیل) یوسی 2 کا علاقہ یوسف پارک گندگی، ابلتے گٹروں، لٹکتی تاروں، خراب سیوریج، گیس وبجلی کی لوڈشیدنگ اور پینے کے بدبودار پانی کی وجہ سے رہائشےوں کیلئے عذاب بن گیا۔ عوامی نمائندوں نے منتخب ہونے کے بعد ادھر کا خیال چھوڑ دیا اہل علاقہ کا ”روزنامہ پاکستان“ کے سروے میں اظہار خیال رہائشی عباس نے بتایا کہ سیوریج خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ دوران بارش ندی نالوں کا منظر پیش کرتا ہے اور پیدل گزرنے والوں کو انتہائی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بچوں کو سکول جانے میں جہاں دشواری ہوتی ہے وہاں بزرگ شہری گر کر زخمی ہوجاتے ہیں۔ رہائشی بلال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں گھنٹوں گیس نہیں آتی جس کی وجہ سے علاقہ کے رہائشیوں کو بغیر ناشتہ کے کاموں پر نکلنا پڑتا ہے جبکہ معصوم بچے بغیر ناشتہ کے سکول جانے سے انکار کردیتے ہیں اکثر کشمکش میں کہ ابھی گیس آتی ہے لوگ سکول وکالج اور دفاتر سے لیٹ ہوجاتے ہیں۔ رہائشی اقبال نے بتایا کہ پینے کا پانی نایاب ہے جو آتا ہے اس میں بھی گٹروں کا پانی ملا ہوا ہوتا ہے جس کو پینا بڑے دل گردے کا کام ہے اگر شہری مجبوراً ایسا پانی پیتے ہیں تو بہت سے موذی امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ جبکہ پینے کا صاف پانی خریدنے کی غریب رہائشی سکت نہیں رکھتے۔ رہائشی علی ملک نے کہا کہ گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر پانی گٹروں سے بہتا رہتا ہے جو کہ عذاب سے کم نہیں بدبو کی وجہ سے اہل علاقہ کا جینا دشوار ہوجاتا ہے۔ رمضان نے بتایا کہ علاقہ میں بھینسوں کی بہتات ہے جن کے گوبر کی وجہ سے علاقہ کے رہائشی بہت پریشان ہیں ہر طرف گوبر ہی گوبر نظر آتا ہے گندگی کے علاوہ ڈینگی مچھروں اور مکھیوں کی افزائش عام ہے۔ ہر گلی میں گوبر پھیلنے کی وجہ سے چلنا محال ہوگیا ہے لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی۔ عشق حسین نے بتایا کہ اکثر مین ہول کے ڈھکنے غائب ہوتے ہیں جن کو کورنہیں رکھا جاتا، کثیر آبادی والا علاقہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے ان مین ہولوں میں گرنے کا خدشہ رہتا ہے علاقہ کی رہائشی آسیہ بی بی نے بتایا کہ علاقہ میںصفائی نام کی کوئی چیز نہیں اکثر صفائی کرنے والے کئی دنوں تک علاقہ کا چکر نہیں لگاتے جس کی وجہ سے علاقہ میں گندگی کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳