حکومت عوامی مسائل حل کرنے مےں ناکام ہو گئی ،راو¿ ناصر

حکومت عوامی مسائل حل کرنے مےں ناکام ہو گئی ،راو¿ ناصر

لاہور(سٹاف رپورٹر)سےنئرنائب صدر،مسلم لےگ ن لےبرونگ لاہور اور ممتاز تاجررہنماءراﺅناصرعلی خان میﺅنے کہا کہ وزیراعظم یاصدر کوئی بھی ہو عوامی مسائل کوحل ہوناچاہیے جبکہ موجودہ حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے پاکستان میں کسی بھی شہری کاجان ومال محفوظ نہ ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں نہ بجلی ہے نہ گیس اوربے روزگاری عروج پرپہنچ چکی ہے حکومت کی جانب سے مسلسل نوٹ چھاپنے کے عمل سے روپے کی قدرمیں مسلسل کمی اورمہنگائی کی شرح میں 220% اضافہ ہواہے عام آدمی کی قوت خرید مارچ 2008 سے مارچ 2012 ءتک 6% سے کم ہوکر 2% رہ گئی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعداشیاءصرف اورکرایوں کی مد میں گذشتہ پانچ سال کے دوران مسلسل اضافہ کارحجان برقراررہاہے اسٹیٹ بنک کی جانب سے مسلسل نوٹ چھاپنے کے عمل سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی آئی اور اسکے باعث مہنگائی او ربے روزگاری میں شدت آگئی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ حکو مت کی مفاد پرست پالیسیوں کے باعث ملک مالی بحران کاشکارہے مہنگائی بے رو زگاری کی وجہ سے جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے اورلوگ اجتماعی خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ ضروریات زندگی کی اشیاءایک عام آدمی کی پہنچ سے بہت دورہوچکی ہے ۔اس موقع پر وائس چیرمین مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پرانا کاہنہ لیاقت علی گجر نے کہا کہ حکمران موج مستی کررہے ہیں اور عوام پریشان ،پیپلزپارٹی کی حکومت اگر مخلص ہوتی توگزشتہ پانچ سالوں میں بہت سے مسائل حل ہوسکتے تھے لیکن افسوس کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل کی طرف توجہ دینے کی فرصت ہی نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی ورکرمیاں براردران کی قیادت میں متحد ہیں۔

 اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی خاطراپنی جان تک کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مسلم لیگ ن کی آنے والی حکومت کرے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...