پیپلزویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس شیخ روحیل کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

پیپلزویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس شیخ روحیل کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

لاہور (پ ر) پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر مقامی بسکٹ فیکٹری داروغہ والا صدر محمد یونس بٹ (ایڈووکیٹ) کی صدارت میں ہوا جس مےں حلقہ این اے 124 اور پی پی 145 کے ممبران ایسوسی ایشن اور اہلیان علاقہ نے بھاری تعداد میں شرکت کی اور مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر و خرم روحیل اصغر کی ان کوششوں کو سراہا جو انہوں نے علاقہ کی ترقی و بہتری کیلئے کی ہیں۔ سیکرٹری جنرل محمد مشتاق و محمد یونس بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ”شیخ روحیل اصغر نے علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جن سے علاقے کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔ سڑکوں کی تعمیر، نئے ٹیوب ویل، فلٹریشن پلانٹ اور سوئی گیس کے لئے پائپ ڈالے گئے ہیں اور سیوریج کا نظام بہتر کیا گیا۔ سب سے بڑا کارنامہ مغل پورہ انڈر پاس کی تعمیر ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں بہت بہتری آئی ہے ورنہ یہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا تھا“۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ سے مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ الیکشن میں اس حلقہ سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ شیخ روحیل اصغر اور صوبائی اسمبلی پی پی 145 کا ٹکٹ خرم روحیل اصغر کو ہی دیا جائے۔ اجلاس میں چیف کوارڈینیٹر مسلم لیگ ن یو سی 45 جہانگیر درانی یوسی48، فاروق خان یوسی43، ملک ندیم یوسی44، میاں اشفاق صدر پی ڈبلیو اے عزیز بھٹی ٹاﺅن، میاں مقصود، صدر خواتین ونگ گلبرگ ٹاﺅن شکیلہ شفیق، صدر یوسی44 میاں احسن عارف ٹیپو ودیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1