غربیوں کے راستے میں سرمایہ دارانہ نظام بڑی رکاوٹ ہے، جے یوآئی

غربیوں کے راستے میں سرمایہ دارانہ نظام بڑی رکاوٹ ہے، جے یوآئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر) حکمران ملک سے بد امنی مہنگائی کنٹرول کر نے کے بجائے اس کے بڑھنے کا ذریعہ بنے ہیں مہنگائی اتنے عروج پر پہنچ چکی ہے کہ غریب کے لیئے زندگی گذارنا مشکل بنا دیا گیا ہے ایک وقت کی روٹی چٹنی کے ساتھ بھی مشکل ہو گئی ہے ،مہنگائی کا طوفان روکنے کے بجائے حکمران جماعت اس طوفان کو مزید بڑھانے میں مصروف ہیں یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماﺅں مو لا نا رشید احمد لدھیانوی ،مو لا نا محمد امجد خان ،ڈاکٹر عتیق الرحمن،مو لا نا جمیل الرحمن در خواستی اور سید خورشید عباس گر دیزی نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پرجماعتی پروگراموں اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیںاس مو قع پر محمد اقبال اعوان،حاجی محمد قیوم،محمد افضل خان،قاری ثناءاللہ،قاری امجد سعید،حافظ عبد الواجد،قاسم افضل اور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے مفادات کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ سر ما یہ دارانہ اور جا گیر دارانہ نظام ہے اسی نظام کی نخوست سے امیر امیر تراور غریب غریب تر ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کے ماضی میں عوام سے ووٹ لینے کے لیئے دل فریب نعرے لگائے گئے انہوں نے کہا کہ پا کستان میں اب احتساب ووٹ کی پرچی کے ذریعے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صرف نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عوام کی فلاح کے لیئے پیغمبر انقلاب کا دیا ہوا منشور رکھتی ہے اسی منشور کا نام نظام مصطفی ہے جسے جے یو آئی ملک میں نافذ کر کے دم لے گی انہوں نے کہا کہ 31مارچ کو مینار پا کستان میں اسلام زندہ باد کانفرنس میں ملک سے سر مایہ درانہ اور جاگیر دارانہ نظام کو دفن کی تحریک کا آغاز ہو گا اسلام اس ملک کا مقدر ہے اب اس کے راستے میں کوئی رکاوٹ قوم بر داشت نہیں کرے گی ۔