تنظیم علماءاہلسنت اچھرہ تحریک فروغ اسلام کا ہنگامی اجلاس

تنظیم علماءاہلسنت اچھرہ تحریک فروغ اسلام کا ہنگامی اجلاس

لاہور(سٹاف رپورٹر) تنظیم علماءاہلسنت اچھرہ و تحریک فروغ اسلام پاکستان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں خاص طور پر کراچی کے بعد لاہور میں بڑھتی ہوئی اہلسنت کی مساجد پر ناجائز قبضے، مزارات اولیاءکی بے حرمتی، توہین علماءاہلسنت، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف 8مارچ2013ءکو ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور دھرنا دیا جائے گا۔اس ریلی اور دھرنے میں علما ءکرام کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔ریلی اور دھرنے کا فیصلہ تنظیم اہل ِ سنت اچھرہ کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیاجس میں صدر تنظیم علماءاہلسنت مفتی مشتاق احمد نوری، مفتی محمد کریم خان، مولانا رمضان حیدری، حافظ محمد امام بخش اختر سیالوی اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں امن و امان کے لیے سنجیدہ اور موئثر کوششیں کرے۔

 تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں - شرکاءنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات فی الفور منظور کیے جائیں تاکہ ملک میں امن و سلامتی قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی بجائے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور الزامات کی سیاست سے گریز کریں - اُنھوں نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل پاکستان ، پاکستان سنی تحریک ، تحریک منہاج القران، ادارہ صراط مستقیم، نعیمی ایشویشن اور پیکر ویلفئیر سوسائٹی نے بھی احتجاجی ریلی اور دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...