قرآن وسنت کے ماہرین تےارکرنا قوم کا اجتماعی فریضہ ہے، اشرف آصف جلالی
لاہور(سٹاف رپورٹر)بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ملّت کی رہنمائی کے لیے مستند اور حالات حاضرہ سے باخبر علماءاز حد ضروری ہیں قرآن و سنت کے ماہرین تیار کرنا قوم کا اجتماعی فریضہ ہے اس سلسلے میں سستی کا خمیازہ تا دیر بھگتنا پڑ سکتا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والالاہور میں ششماہی امتحانات کے نتائج کے اعلان اور تقسیم انعامات کی تقریب میں کیا انہوں نے کہا کہ دینی علوم نبوت کی وراثت ہیں جس سے بڑا کوئی اعزاز نہیںہے دینی مدارس کے طلباءکو احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے بلکہ بلند حوصلگی سے طلب علم کے لیے جگر پگھلانا چاہیے تا کہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا ادراک کر کے ان کا جواب دے سکیں انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کا حصول محض رضائے الہی اور غلبہ اسلام کی خاطر کیا جائے دینی تعلیم کو دنیاوی اغراض و مقاصد مالی اور مادی مفادکیلئے حاصل کرنا جائز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جنھوں نے ہر دور میں اسلامی افکار اور اسلامی اقدار کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ دینی تعلیم کے علاوہ عصری تعلیم بھی ضروری ہے مگر دینی تعلیم کی حیثیت آنکھ اور عصری تعلیم کی حیثیت عینک کی سی ہے ظاہر ہے کہ آنکھ کے بغیر عینک کتنی ہی قیمتی ہو بے معنی ہے انہوں نے کہاکہ سکولوں اور کالجوں کے نصاب میں نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس نصاب میں کچھ ایسی باتیں ہیںجو اسلامی نظریات سے واضح طور پر متصادم ہیں۔ تقریب میںجامعہ جلالیہ کے کنٹرولر امتحانات مولانا ارشاد احمد جلالی ،ڈپٹی کنٹرولر مولانا محمد فیاض احمد قادری اور جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔