پنجاب حکومت نے تعلیم،صحت، سپورٹس کیلئے انقلابی اقدامات کئے، زعیم قادری

پنجاب حکومت نے تعلیم،صحت، سپورٹس کیلئے انقلابی اقدامات کئے، زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے تعلیم سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں حکومت پنجاب کا پانچ سالہ دور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں سے عبارت ہے-تعلیم، صحت ، ٹرانسپورٹ، سپورٹس سمیت دیگر تمام شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں-حلقہ کے عوام کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت محروم معیشت طبقہ کے افراد کوریلیف مل رہا ہے-انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے16تک کے سرکاری ملازموں کو مستقل کرنا اور میرٹ پر72ہزار اساتذہ کرام کی بھرتیاں وزیراعلی کی غریب دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے- آشیانہ ہا¶سنگ سکیم ، دانش سکولز کا قیام، گرین ٹریکٹر سکیم، یوتھ انٹرن شپ پروگرام اور وزیراعلی خودروزگار سکیم جیسے اقدامات صوبے سے غربت، جہالت اور بے روزگاری کے خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے-زعیم حسین قادری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوامی فلاح کی پالیسیوں نے ناقدین کو تکلیف میں مبتلا کررکھا ہے- وزیراعلی پنجاب کی سیاسی بصیرت اور دن رات محنت کی بدولت پنجاب کے کم وسیلہ افراد کو براہ راست فائدہ ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے مسلم لیگ (ن) پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال پھیلائے گی-