جمیعت علماءپاکستان عوام کو کرپشن سے نجات دلائے گی، زیب النساءقریشی
لاہور( لیڈی رپورٹر ) جمعیت علما پاکستان کی سابق رکن پنجاب اسمبلی زیب النساءقریشی نے کہا ہے کہ جمعےت علماءپاکستان عوام کو کرپشن کے سمندر سے نجات دلائے گی ،کرپشن،بدا منی اور لوڈ شےڈنگ سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، ملک کی ترقی کے لئے لوٹ کھسوٹ کی سےاست سے نجات حاصل کرنا ہوگی ،پانچ سالوں مےںکرپشن مےں اضافہ کی وجہ سے ملک مےں سرماےہ کاری کا عمل رُک گےا ہے ،بد عنوانی بڑھنے سے سرماےہ کار ےہاں آنے سے گرےز کرتے ہےں ،کرپشن کے ساتھ بدامنی سے بھی صنعت کار سخت پرےشان ہےں ،پہلے صرف ناجائز کاموں کے لئے رشوت دےنا پڑتی تھی اب جائز کاموں کے لئے بھی رشوت دےناپڑتی ہے ،غرےب آدمی سخت پرےشان ہے کہ وہ کس طرح اپنے کام کرائے،عام انتخاب مےں عوام جمعےت علماءپاکستان کو ووٹ د ےں تاکہ ملک مےں انصاف پسندی اور اےمانداری کے کلچر کوفروغ دےا جاسکے۔