حکومت شیخ زید ہسپتا ل کے ڈاکٹروں کے الاﺅنسز بحال کرے، خدیجہ فاروقی

حکومت شیخ زید ہسپتا ل کے ڈاکٹروں کے الاﺅنسز بحال کرے، خدیجہ فاروقی

لاہو ر ( لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے الاﺅنسز بحال کرے ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت مسلسل 5 سال پنجاب حکومت کی زیادتیوں کا شکار رہا۔ ایک طرف سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کے انتخابی ڈرامے رچائے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ملازمین کے ساتھ زیادتیاںہو رہی ہیں اور ان کے الاﺅنس بند کئے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب بھر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مراعات اور الاﺅنسز شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز اور ملازمین کے برابر کی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ پتہ نہیں ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹا ف نے کونسا ایسا جرم کیا ہے کہ ان کی سزائیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1