ضلعی حکومت کے احکامات ہوا میں، سارا دن پتنگ بازی ہوتی رہی
لاہور (عوامی رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی ہوتی رہی جس کے باعث کئی حادثات رونما ہوئے تاہم پولیس انتظامیہ کسی بھی پتنگ باز کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں پتنگ بازی ہوتی رہی پتنگ باز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے پتنگ بازی کرنے میںمشغول رہے۔ گڑھی شاہو، مغلپورہ، باغبانپورہ اور اندرون شہر کے کئی مقامات پر پتنگ بازی جاری رہی جس کے باعث کئی خطرناک حادثات ہوئے ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہی۔