مسلم لیگ ق اور بہاولپور عوامی نیشنل پارٹی میں انتخابی اتحاد طے پا گیا

مسلم لیگ ق اور بہاولپور عوامی نیشنل پارٹی میں انتخابی اتحاد طے پا گیا

لاہور/بہا ولپور (آئی اےن پی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر سےنےٹر چودھری شجا عت حسےن اور سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، طارق بشےر چےمہ نے بہاولپور عوامی نےشنل پارٹی کے سربراہ نواب صلاح الدےن عباسی سے ہفتہ کو ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری شجاعت حسےن کے ہمراہ چودھری پرویزالٰہی اور نواب صلاح الدےن عباسی نے مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جنرل الےکشن مےں بہاولپور ڈوےژن کی سطح پر تےنوں اضلاع مےں پاکستان مسلم لےگ اور بہاولپور عوامی پارٹی کے درمےان انتخابی اتحاد طے پا گےا ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے دو رکنی کمےٹی بنا دی گئی ہے۔ پاکستان مسلم لےگ کی طرف سے طارق بشےر چےمہ جبکہ بہاولپور عوامی نےشنل پارٹی کی طرف سے ملک فاروق اعظم کمےٹی کے رکن ہوں گے۔چودھری شجاعت حسےن نے کہا کہ نواب صاحب کے ساتھ ہمارے بڑے گہرے تعلقات ہےں۔ مسلم لےگوں کے اتحاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دےتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پےر پگارا اور انکے والد بھی مسلم لےگوں کے اتحاد کیلئے کوشش کرتے رہے ہےں مگر اب الےکشن کی تےارےوں کا وقت ہے ہر پارٹی نے الےکشن کی تےارےاں کرنی ہے ن لےگ کے ساتھ انتخابی اتحاد اب ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلےاں ختم ہونے کے بعد سےاسی تبدےلےاں آئیں گی اور بہت سے اتحاد بنیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواب صاحب نے کہا تھا کہ چودھری شجاعت حسےن سے ملاقات کے بعد انتخابی اتحاد کو حتمی شکل دی جائے گی اس لئے چودھری شجاعت حسےن صاحب نواب صاحب سے ملاقات کےلئے ےہاں آئے ہےں۔ نواب صلاح الدےن عباسی نے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ پاکستان مسلم لےگ بہاولپور صوبہ بنانے کے حق مےں ہے اور چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی مےں بھی ہمارے حق مےں ووٹ دےا تھا، مسلم لےگ کے ساتھ ہمارا اتحاد شروع سے رہا ہے، چودھری شجاعت حسےن مےرے دوست ہےں ان کے آنے سے مجھے بہت خوشی ہو ئی ہے۔ چودھری شجاعت حسےن کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے بعد ہم نے دونوں پارٹےوں کے درمےان الےکشن اتحاد کو حتمی شکل دےنے کا فےصلہ کےا ہے۔

مسلم لیگ ق

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...