رحمان ملک کی الطاف حسین سے ملاقات ، سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر غور

رحمان ملک کی الطاف حسین سے ملاقات ، سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طے پایا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی کور کمیٹیاں تمام اختلافی امور پر نئے سرے سے بات چیت کریں گی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لندن میں ساڑھے تین گھنٹے طویل ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔ رحمان ملک نے صدر مملکت کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ رحمان ملک نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی سیاسی اتحاد سے علیحدگی ہوئی ہے لیکن قربت داری کے رشتے اور سلام علیک ختم نہیں ہوئی۔ الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کے مفاد، سندھ میں امن و بھائی چارے کی خاطر پرانے رشتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی سمیت تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ رشتے ناتے قائم رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ملاقات میں طے پایا کہ دونوں جماعتیں علیحدہ علیحدہ انتخابات میں حصہ لیں گی، بعض سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ الطاف حسین نے ہر کڑے وقت میں جس طرح ساتھ دیا ہے اور جمہوریت کے لئے قربانیان دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ہم اس بات سے انکار نہیں کرتے کہ الطاف بھائی ہمارا ساتھ نہیں دیتے تو پانچ سال مکمل نہیں کر سکتے تھے۔
رحمان ملک

مزید :

صفحہ اول -