پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم یوسف رضا گیلانی چلائیں گے ،صدرمملکت

پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم یوسف رضا گیلانی چلائیں گے ،صدرمملکت

لاہور(خصوصی رپورٹر)صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی چلا ئیں گے اخبارنویسوں کے عشائیے کے موقع پر صدرمملکت سے کہا گیا کہ میاں نوازشریف مسلم لیگ اورعمران خان پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم چلائیں گے جبکہ آپ پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی انتحابی مہم پر برااثر نہیں پڑے گا صدرنے اپنے ساتھ بیٹھے یوسف رضاگیلانی کوتھپکی دیتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی انتحابی مہم چلائیں گے ۔ اس موقع پر وہاں موجود سارے افراد سابق وزیراعظم کی طرف متوجہ ہونگے ۔

مزید : صفحہ اول