زرداری اور ان کے حواریوں کی لوٹ مار پر ہر پاکستانیشرمندہ ہے قوم کو کنگال کردیا شہباز شریف

زرداری اور ان کے حواریوں کی لوٹ مار پر ہر پاکستانیشرمندہ ہے قوم کو کنگال ...

نارووال، لاہور (نامہ نگار، ایجنسیاں) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ زرداری اور اس کے حواریوں نے گزشتہ پانچ برس میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا،ملک وقوم کو اندھیروں میں دھکیلا اور کرپشن کے ایسے ریکارڈ قائم کئے جس پر ہر پاکستانی شرمندہ ہے۔ عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے والوں نے صرف اپنی جیبیں بھریںاور قوم کو کنگال کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آئی تو میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک سے بجلی کے اندھیرے دور کریں گے، میٹروبس جیسے منصوبے کراچی سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں شروع کریں گے اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔وزیراعلیٰ نے ضلع نارووال کے لئے گندم خریداری کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے ظفروال سے سرجال اور چک امرو تک سڑک بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز فٹبال گراﺅنڈ نارووال میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نارووال میں نئے منصوبوں کی تختیاں لگانے نہیں بلکہ اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے آیاہوں۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں صوبے بھر میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے نہایت شفاف انداز میں برق رفتاری سے مکمل کئے ہیں اور یہ تمام ترقیاتی منصوبے معیار کے لحاظ سے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا خاتمہ کیاگیاہے۔ پانچ سالوں کے دوران پنجاب میں مکمل ہونے والے منصوبوں میں اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ زراعت کے فروغ اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ چھوٹے کاشتکاروں کو 2لاکھ روپے سبسڈی کے ذریعے گرین ٹریکٹرز دیئے گئے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع نارووال ہمیشہ مسلم لیگ (ن)کا قلعہ رہا ہے اور ہر دور میں اسے ناقابل تسخیر رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ کرپٹ اور نااہل وفاقی حکمرانوں نے معیشت کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیاہے،توانائی کے بد ترین بحران کے باعث زراعت، صنعت، تجارت اور امپورٹ و ایکسپورٹ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے،لاکھوں مزدور بے روز گار ہو چکے ہیں،ایکسپورٹ آرڈر منسوخ ہونے سے صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہواہے،افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت پانچ برس میں توانائی کا بحران حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے‘سرکلر ڈیٹ پانچ سو ارب روپے تک پہنچ چکاہے جس میں 2سو ارب روپے کی بجلی چوری بھی شامل ہے‘ضرورت اس امر کی ہے کہ توانائی کے بحران کے فوری حل کے لئے شارٹ ٹرم کے ساتھ لانگ ٹرم پالیسیاں بنائی جائیں‘اﷲ تعالی نے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو بجلی کا بحران حل کریں گے ‘ ملک و قوم کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں اوربجلی چوروں کو قانون کی گرفت میں لائیںگے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صنعتکار اورتاجر ملک کی معیشت کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔سرماےہ کاری کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے توانائی کے بحران کے حل پر فوری توجہ دینا ہوگی۔زبانی کلامی یا نعروں سے بات نہیں بنے گی، ےہ وقت فوری اور جنگی بنیادوں پر کام کرنے کا متقاضی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صنعتکاروں اور تاجر وںکے تعاون سے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریںگے۔ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیںگے اور لبرٹی مارکیٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ میٹروبس منصوبہ عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے میں نمایاں کردارادا کررہاہے،عوام نے اس عظیم الشان منصوبے پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کر کے ثابت کیاہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کو صرف عوامی سند کی ضرورت ہوتی ہے‘چند روز کے اندر میٹروبسوںپر سفر کرنے و الے مسافروں کی تعداد اےک لاکھ 30ہزار تک پہنچ چکی ہے،عوام کی سہولت کے لئے میٹروبس پر سفر کا کراےہ صرف 20روپے رکھا گیاہے اور وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے باوجود میٹروبس کے کراےے میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔وہ ہفتہ کے روز ماڈل ٹاﺅن میں میٹروبس سسٹم کے آپریشنل امور کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میٹروبسوں کے مخالفین منصوبے کی شاندار کامیابی کے بعد خاموش ہو چکے ہیں۔ڈکٹیٹر مشرف اور حکمرانوں کے حواریوں نے اپنے دور میں عوام کی فلاح و بہبود کےلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔لوٹ مار کے ریکارڈ اور کاغذی منصوبے بنانے والوں کو عوام عام انتخابات میں رد کر دیں گے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ رنگ لاہور جشن بہاراں 2013کے سلسلے میں مرتب کئے گئے شاندار پروگراموں پر اہلیان لاہور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ شہری ان پروگراموں میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے دلوں کو خوش کریں اور غصہ ٹھنڈا کریں۔ یہ بات انہوںنے آج جیلانی پارک میں رنگ لاہورجشن بہاراں2013 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔میئر استنبول قادر توپباش نے کہا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات گہرے ہوئے ہیں۔ اپنے ایک خط میں میئر استنبول نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ماضی کے برعکس آئندہ برادرانہ تعلقات کے نام پر محض لفظوں کی بازی گری کی بجائے ہمارے تعلقات مربوط اور مثبت نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت اور ان کی ٹیم کی محنت سے مستقبل میں پنجاب ،میٹرو بس پراجیکٹ سے بھی بڑی کامیابیوں سے ہمکنار ہوگا۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...