میئر استنبول کا شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کو زبردست خراج تحسین

میئر استنبول کا شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کو زبردست خراج تحسین

لاہور(پ ر) میئر استنبول قادر تو پباش نے کہا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات ایک مجسم حقیقت اور نہایت کار آمد عمل میں ڈھل گئے ہیں، اپنے ایک ایک خط میں میئر استنبول نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ماضی کے برعکس آئندہ برادرانہ تعلقاتک ے نام پر محض لفظوں کی بازی گری کی بجائے ہمارے تعلقات مربوط اور مثبت نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشریف کی قیادت اور ان کی ٹیم کی محنت سے مستقبل میں پنجاب ، میٹرو بس پراجیکٹ سے بھی بڑی کامیابیوں سے ہمکنار ہو گا۔

مزید : صفحہ اول