ملتان، تحریک انصاف کے انڑا پارٹی انتخابات میں ہنگامہ، الیکشن پھر ملتوی

ملتان، تحریک انصاف کے انڑا پارٹی انتخابات میں ہنگامہ، الیکشن پھر ملتوی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) دن بھر کی لڑائی جھگڑے کے بعد تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن ایک مرتبہ پھر ملتوی کردی گئے ہیں۔ نجی چینل کے مطابق الیکشن کمشنر اپنا سامان لپٹتے ہوئے واپس روانہ ہوگئے ہیں جبکہ اُن کاکہناتھاکہ وہ واپس جاکر پارٹی قیادت کو رپورٹ پیش کریں گے جبکہ مزید فیصلہ پارٹی اجلاس میں ہوگا۔ دن بھر دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے جاری رہے ، کارکنان نے عمارت کے شیشے اور بیلٹ باکس توڑ دیئے جس پر انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی کے انتخابات بیلٹ پیپر میں خرابی کی وجہ سے پہلے بھی ایک مرتبہ ملتوی ہوچکے ہیں ۔

تحریک انصاف

مزید : صفحہ آخر