وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دورہ نارووال کی جھلکیاں

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دورہ نارووال کی جھلکیاں

(انعام اللہ بٹ، نامہ نگار سے) ٭.... وزیر اعلیٰ پنجاب کی نارووال آمد کے موقع پر شہر میںجشن کا سماں تھا اور تمام شہر اور پنڈال کو استقبالی بینروں ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی قد آور تصاویرسے سجایا گیا تھا۔

٭....مسلم لیگ کے کارکنان ٹولیوں کی صورت میں پنڈال میں آتے رہے۔

٭.... وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹرجوں ہی فضا میں نمودار ہوا تو مسلم لیگی کارکنوں نے شیر آیا شیر آیا کا نعرہ لگا کر ان کا استقبال کیا۔

٭.... وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر 3بج کر10منٹ پر رینجر ہیڈ کوارٹر کے ہیلی پیڈ پر اترا تو مسلم لیگ کے رہنما پروفیسر احسن اقبال ،ا راکین صوبائی اسمبلی اویس قاسم اور کرنل (ر) شجاعت علی ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین، آر پی او گوجرانوالہ کیپٹن(ر) محمد امین وینس، ڈی سی او نارووال احمد علی کمبوہ ، ڈی پی او نارووال ملک سکندر حیات ، میاں رشید احمد ، خواجہ وسیم بٹ اور ضلعی صدر ن لیگ ملک طارق اعوان نے وزیراعلیٰ کو خوش آمدید کہا۔

٭....پروفیسراحسن اقبال نے آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آصف علی زرداری ملک کو توڑنے کا گوربا چوف جیسا کردارادا کررہے ہیں۔

٭.... وزیر اعلیٰ پنجاب نے نارروال آمد کے فورا بعد نارروال میں2ارب 50کروڑ روپے کی لاگت کے منصوبہ جات کا افتتاح کیا۔

٭.... وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر میں کہاکہ زرداری ٹولے نے ملک کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیا اور ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے ۔

٭.... وزیر اعلیٰ نے کہاکہ میری ذات پر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...