سینئر افسروں کی سٹاف کورس کیلئے نامزدگی، پنجاب حکومت نے خالی پوسٹوں پرتعیناتی کردی

سینئر افسروں کی سٹاف کورس کیلئے نامزدگی، پنجاب حکومت نے خالی پوسٹوں ...

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے متعددسینئر افسران کی سٹاف کالج کورس کیلئے نامزدگی کے بعد پنجاب حکومت نے ان خالی ہونے والی پوسٹوں پرتعیناتیاں کر دی ہیں۔ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ سٹاف کالج کیلئے نامزد ہونے والے سینئر افسران میں کمشنر ڈیرہ غازی خان طارق محمود، کمشنر فیصل آباد طاہر حسین ، کمشنر لاہور جواد رفیق اور کمشنر بہاولپور محمد خان کھچی شامل ہیں جبکہ سیکرٹری انرجی جہانزیب خان، سیکرٹری امپلی منٹیشن فواد حسن فواد ، سیکرٹری خوراک عرفان علی ، محمد مشتاق احمد اور آر پی او فیصل آباد آفتاب چیمہ کو بھی سٹاف کالج کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایاکہ پنجاب حکومت نے خالی ہونے والی پوسٹوں پرجو تعیناتیاں کی ہیں ان میں اعجاز منیر کو کمشنر فیصل آباد ، کیپٹن (ر) اسد اللہ خان کو کمشنر بہاولپور، سیکرٹری ماحولیات انور رشید کو کمشنر ڈیرہ غازی خان اورشیر عالم محسود کو سیکرٹری ماحولیات تعینات کیا ہے۔

تعیناتی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...