تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات سے نئی تاریخ رقم ہوئی:احسن رشید

تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات سے نئی تاریخ رقم ہوئی:احسن رشید

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءاحسن رشید سے پارٹی دفتر مال روڈ آفس میں ناروال ، حافظ آباد ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور چکوال سے نومنتخب عہدیداران نے ملاقاتیں کیں، ملنے والوں میں چوہدری خضرالیاس ورک سابقہ ایم پی اے ، ضلعی صدر ناروال ندیم نثار، جنرل سیکرٹری ثاقب ادریس، سینئرنائب صدر فضل ورک ، حافظ آبادسے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں اختر حسین بھٹی، سیکرٹری وومن تحصیل پنڈی بھٹیاں آسیہ خان ، چکوال سے ذکاءاللہ خان ،سیالکوٹ سے شاہنواز چیمہ ، سابقہ ضلعی ناظم میاں نعیم جاوید، گوجرانوالہ سے ڈاکٹر زین بھٹی ، صدر تحصیل وزیرآباد خرم مختارچیمہ، جبکہ شیخوپورہ سے سابقہ ایم پی اے ایز میاں خالد، اعجاز سہول ، عابدچٹھہ شامل تھے ۔ جبکہ اس موقع پر منصور سرور، امین ذکی، سردار کامل عمر ، مظہر ساہی، سلمان ظفر ، ڈاکٹر شاہد صدیق دیگر بھی موجود تھے۔ احسن رشید نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے انٹر پارٹی الیکشن کروا کر پاکستان میں ہی نہیں بلکہ برصغیرمیںنئی تاریخ رقم کی ہے ۔ آئندہ جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کا مقابلہ (ن) لیگ سے ہوگا اس لئے کارکن بھرپور تیاری کریں۔ تحریک انصاف نے انٹر اپارٹی الیکشن میں ایک نئی روایت قائم کی ہے کہ جیتنے والا عہدیدار ہارنے والے کو گلے لگا رہا ہے ۔ ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہاکہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریںگے۔

مزید : صفحہ آخر