مسلم لیگ ن پر الزام تراشی پیپلز پارٹی کی سوچی سمجھی سازش ہے، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن پر الزام تراشی پیپلز پارٹی کی سوچی سمجھی سازش ہے، رانا ثناءاللہ

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ تنظیموں سے پیپلزپارٹی کے روابط ریکارڈ پر ہیں۔پیپلزپارٹی نے فرقہ وارانہ تنظیموں کی نہ صرف سرپرستی کی بلکہ ان سے تعلق رکھنے والے افراد کو ماضی میںوزیربھی بنایاگیا۔عوام فرقہ واریت کے حوالے سے منظور وٹو کے پوائنٹ سکورنگ کے عمل کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ منظور وٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی حکومتیں بنانے یا گرانے کیلئے فرقہ وارانہ تنظیموں سے تعاون نہیں مانگا بلکہ کالعدم تنظیموں کے رہنماﺅں کو اسلحہ لائسنس وفاقی اور پیپلزپارٹی کی سندھ و بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے مولانا اعظم طارق کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس پر آصف علی زرداری کے دستخط بھی موجود تھے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) پر الزام تراشی پیپلزپارٹی کی ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے لیکن عوام پیپلزپارٹی کے فرقہ وارانہ تنظیموں سے روابط کے متعلق بخوبی آگاہ ہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فرقہ واریت کے حوالے سے کسی گروپ یا تنظیم کی کبھی حمایت نہیں کی بلکہ پنجاب حکومت نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہمیشہ بھرپور کارروائی کی ہے اور ملک اسحاق و دیگر کئی انتہاپسند رہنماﺅں کو گرفتار کیا گیایہی وجہ ہے کہ صوبہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔

رانا ثناءاللہ

مزید : صفحہ آخر