صدر زرداری سے فضل کریم کی ملاقات پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کا انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر اتفاق

صدر زرداری سے فضل کریم کی ملاقات پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کا انتخابات ...

لاہور (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے بلاول ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا اور اس حوالے سے طے پایا کہ اگلی ملاقات 9 مارچ کو کراچی میں ہوگی۔ جس میں انتخابی اتحاد کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ملاقات کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سنی اتحاد کونسل کی خدمات کو سراہا جبکہ صاحبزادہ فضل کریم نے گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنے اور پاک ایران گیس پائپ لائن فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے جرات مندانہ فیصلہ قرار دیا۔ مزید براں صاحبزادہ فضل کریم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے اور امریکی سمیت بھارتی مداخلت کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...