صدر زرداری نے (ق) کو نگراں وزیر اعظم کےلئے چارروز میں نام تجویز کرنےکی ہدایت کر دی ‘ذرائع

صدر زرداری نے (ق) کو نگراں وزیر اعظم کےلئے چارروز میں نام تجویز کرنےکی ہدایت ...

لاہور( این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کو نگراں وزیر اعظم کےلئے نام تجویز کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے مشترکہ انتخابی نشان کا آپشن ختم کر دیا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے (ق) لیگ سے نگراں وزیر اعظم کے لئے چار روز میں نام تجویز کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کی قیادت کے درمیان آئندہ دو سے تین روز میں ملاقات ہو گی ۔نائب وزیر اعظم پرویز الٰہی بھی آئندہ چند روز تک دوبارہ صدر زرداری سے ملاقات کرینگے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گی اور اس حوالے سے مشترکہ ا نتخابی نشان کا آپشن ختم کر دیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...