عشرت العباد داتا دربار پر گئے

عشرت العباد داتا دربار پر گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد دورہ لاہور کے دوران گزشتہ روز داتا دربار حاضری کے لئے بھی گئے۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کی خوشحالی کے لئے دعا کی اور دربار پر چادر بھی چڑھائی۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کے بعد گزشتہ رات واپس کراچی چلے گئے۔   

مزید : صفحہ آخر