تحرےک انصاف پارٹی الےکشن تےسرے مرحلہ کےلئے انتخابات 10مارچ کو ہونگے

تحرےک انصاف پارٹی الےکشن تےسرے مرحلہ کےلئے انتخابات 10مارچ کو ہونگے

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں ریجن کے عہدیداروں کے چناﺅ کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن کا تیسرا مرحلہ 4 مارچ کو کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیںگے جبکہ 5 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی واپسی اور حتمی لسٹ جاری ہو گی اور 10 مارچ کو ساﺅتھ پنجاب، نارتھ پنجاب، ویسٹ پنجاب اور سنٹرل پنجاب کے عہدیداروں کے لئے پولنگ کا انعقاد ہو گا ۔ ان ریجنز کے عہدیداروں کو ضلعی سطح کے نومنتخب عہدیداران ووٹ ڈال کر منتخب کریںگے۔ ہر ریجن کی 30رکنی باڈی مشتمل ہو گی ۔ ریجنز کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد پنجاب کی سطح پر انٹر پارٹی کا چوتھا مرحلہ شروع ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر