چیئرمین کی قیادت میں ہوپ کے وفد کی خورشید شاہ سے ملاقات
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ کے چیئرمین الحاج سلمان طاہر کی قیادت میں وفد کی کراچی میں وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ سے ملاقات پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج2013ءمیں90ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ ہوپ نے حج آرگنائزر کو درپیش مسائل وفاقی وزیر کو پیش کئے۔ وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے پرائیویٹ حج سکیم کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان سے جانے والے عازمین وہ سرکاری سکیم کے ہوں یا پرائیویٹ سکیم کے سب ہمارے ہیں۔ حج آرگنائزر سعودی تعلیمات کے مطابق عازمین حج سے کی گئی کمٹمنٹ کو پورا کرنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ سید خورشید شاہ نے حج آرگنائزر کو ہدایت کی ہے کہ عازمین حج کو حقائق بتائیں۔ افورڈیبل پیکیج متعارف کروائیں، غلط بیانی سے کام نہ لیں۔ ہوپ کے چیئرمین الحاج سلمان طاہر نے وفاقی وزیر کی طرف سے پرائیویٹ حج سکیم کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا اور کہا پرائیویٹ حج سکیم کامیابی سے جاری رہے گی۔ پرائیویٹ حج سکیم میں حاجی کو فائدہ ہوتا ہے کہ وہ مرضی کی رہائش اور مرضی کی سہولیات حاصل کر سکتا ہے۔ پرائیویٹ سکیم کے حوالے سے سعودی حکومت کی طرف سے پسندیدگی حج آرگنائزر کی کامیابی ہے ہم ہر حاجی کی امید پر پورا اترنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
ملاقات