حج درخواستوں کی وصولی کیلئے انتظامات مکمل، بینکوں میں سپیشل کاﺅنٹر قائم

حج درخواستوں کی وصولی کیلئے انتظامات مکمل، بینکوں میں سپیشل کاﺅنٹر قائم

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2013ءکی حج درخواستوں کی وصولی کے لئے انتظامات مکمل، کل سے ملک بھر کے بینکوں سے سرکاری حج سکیم کے حج درخواست فارم دستیاب ہوں گے۔ حج فارم مفت ملیں گے، ایم سی بی نیشنل بینک، حبیب بینک، حبیب میٹرو پولیٹن، وویمن بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، دبئی اسلامک ، جے ایس بینک، سنہری بینک، یونائیٹڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک، سندھ بینک، فیصل بینک نے حج درخواستوں کی وصولی کے لئے سپیشل کاﺅنٹر قائم کر دیئے۔ گرین کیٹگری کے تحت361000،وائٹ کیٹگری 297000جبکہ بلیو کیٹگری کے تحت412000روپ حج پیکیج اس سال ہو گا۔ نادرا کا شناختی کارڈ اور ریڈایبل پاسپورٹ جس کی معیاد30اپریل2014ءتک ہو کارآمد ہو گا۔ حج 2013ءکی سرکاری سکیم کی حج درخواستوں کی قرعہ اندازی نہیں ہو گی، کوٹہ مکمل ہونے پر وصولی روک دی جائے گی۔ گروپ کی رہنمائی بینک کریں گے اس سال زرمبادلہ نہیں ملے گا۔

انتظامات مکمل

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...