چیئر مین ہوپ مطالبات منوانے میں کامیاب حج 2013ءسرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا 40روزہ کرایہ برابر ہوگیا

چیئر مین ہوپ مطالبات منوانے میں کامیاب حج 2013ءسرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج 2013 ءپرائیویٹ سکیم کا حج کرایہ سرکاری سکیم کے40 روزہ حج کرایہ کے برابر ہو گا، گزشتہ سال کے50 ریال جو ٹرین کی مد میں اضافی وصول کئے گئے تھے وہ بھی واپس ملے گے اور 22 ریال بھی واپس ملے گے ، ہوپ کے چیئرمین الحاج سلمان طاہر اہم مطالبات منوانے میں کامیاب، وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ کی5 سالہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وفاقی وزیر ید خورشید شاہ سے ہوپ کے نمائندوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ اللہ کے فضل اور ساتھیوں کی دعاﺅں سے درجنوں مسائل کا حل نکال لیا گیا ہے، MD پی آئی اے سے بھی مذاکرات ہوئے ہیں، انہوں نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا40 روزہ کرایہ ایک ہو گا، جو لاہور اسلام آباد97500 اور کراچی کوئٹہ87500 رکھا گیا ہے، سلمان طاہر نے کہا ہے کہ ہم نے ائیر لائن کو درخواست کی ہے کہ وہ شارٹ پیکج کا کرایہ بھی کم کریں، وفاقی وزیر مذہبی امور نے اس سلسلے میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں، سلمان طاہر نے کہا ہوپ نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، بہت جلد بہت سی خوشخبریاں ملیں گی۔

حج2013ئ

مزید : صفحہ آخر