حج پالیسی 2013لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

حج پالیسی 2013لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) حج پالیسی 2013کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ حج اخراجات میں چالیس فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے باعث متعدد شہریوں کی بڑی تعداد اس مرتبہ دینی فریضہ کی ادائیگی سے محروم رہ جائے گئی حکومتی حج پالیسی آئین کے آرٹیکل 25کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت حکم امتناعی جاری کرے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ حج پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت پیر کے روز کریںگے۔

مزید : صفحہ آخر