مشرف جھوٹا اور بزدل ترین شخص ہے: لیاقت بلوچ

مشرف جھوٹا اور بزدل ترین شخص ہے: لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)جنرل (ر) پرویز مشرف کے پاکستان واپسی کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف جھوٹا اور بزدل ترین شخص ہے ،جو دنیا بھر میں در در کی ٹھوکریں کھاتا پھرتا ہے، وطن واپسی پر اس کے جرائم کی بنیاد پر زمین فراخ نہیںبلکہ تنگ ہوجائے گی۔عبوری دور حکومت میں بھی آزاد عدلیہ اور قومی اتفاق رائے کا الیکشن کمیشن موجود ہوگا ۔قوم پہلے این آر او کے زہریلے اثرات سے نجات نہیں پاسکی ،اب جرائم کو معاف کرنے والے کسی نئے این آر او کی گنجائش نہیں ہے ۔جنرل مشرف کو احساس نہیں یا جرائم نے ان کے دل کو اس قدر سیاہ کردیا ہے کہ انہیں اپنے جرائم کا اندازہ نہیں ہورہا۔ مشرف نے نہ صر ف ایک امریکی فون کال پر سرنڈر کرکے ملک و قوم کو غلامی دہشت گردی اور ذلت کا شکار کیا بلکہ ہزاروں معصوم پاکستانیوں کو امریکی جنگ کی بھینٹ چڑھا دیا ،ان کا خون مشرف کو قانون کے کٹہرے میں ضرور کھڑا کریگااور شہداءکے ورثا کا لشکر ان پر ٹوٹ پڑے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جنرل مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا ،عدلیہ پر شب خون مارا ،اعلی عدلیہ کے ججوں کی توہین کی ،نوا ب اکبر بگٹی کو شہید کیا اور بلوچستان میں آگ و خون کے کھیل کا آغاز کیا ۔کراچی میں 12مئی کو قتل عام کراکے روشنیوں کے شہرکو تباہی کی طرف دھکیل دیا ،لال مسجد اور جامع حفصہ کا المناک واقعہ آج بھی عوام کے ذہنوں میں زندہ ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جنرل مشرف نہ جانے کسے اورکس کے ساتھ مل کر ٹف ٹائم دیں گے ،وہ اب ایسا پتھر ہیں جس کے بیڑے پر چڑھیں گے اسے ڈبو دیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئین کے مطابق آرٹیکل 6کے تحت جنرل مشرف کے خلاف آئینی قانونی اور عدالتی کاروائی شروع کرے ۔
لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ آخر -