عمران خان شیخ چلی والے خواب دیکھ رہے ہیں، کبھی بھی پورے نہیں ہونگے‘پرویز رشید

عمران خان شیخ چلی والے خواب دیکھ رہے ہیں، کبھی بھی پورے نہیں ہونگے‘پرویز ...

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان شیخ چلی والے خواب دیکھ رہا ہے جو کبھی بھی پورے نہیں ہونگے‘ تحریک انصاف نے انتخابات شوق سے نہیں مجبوری کے تحت کروائے ہیں ‘پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں‘ (ق) لیگ کا جو حال ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہیں ہم ان کیلئے دعا ہی کر سکتے ہیں‘ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کے دور میں ملک میں جتنی ترقی ہوئی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی اور سب سے زیادہ ٹیکس بھی ہماری حکومت ہی اکٹھا کرتی رہے۔ ہفتہ کے روز اپنے ایک انٹرویو کے دوران سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہیں اور اسی وجہ سے وہ تمام اخلاقیات اور اپنے اصولوں کو بھلا کر سب کیلئے تحریک انصاف کے دروازے کھول رہے ہیں اور تحریک انصاف کے حالیہ انتخابات میں بھی دھونس دھاندلی کے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر