مشرف قومی مجرم ہے، واپسی پر بگٹی قتل کیس مےں گرفتار کےا جانا چاہئے،طلال بگٹی

مشرف قومی مجرم ہے، واپسی پر بگٹی قتل کیس مےں گرفتار کےا جانا چاہئے،طلال بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف قومی مجرم ہے وطن واپسی پر اسے اکبر بگٹی کے قتل کیس میں گرفتار کیا جانا چاہئے میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ پرویز مشرف نے لال مسجد اور جامعہ حفضہ پر حملے سمیت جو کچھ کیا وہ واجب القتل ہیں‘ اپوزیشن جماعتوں نے گرینڈ الائنس نہ بنایا تو پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں کو فائدہ ہو سکتا ہے‘ ملک بچانے کیلئے آئندہ انتخابات میں کرپٹ حکمرانوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہو گا‘ نگران حکومت کیلئے چھوٹی بڑی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہونی چاہئے‘ بلوچستان میں انٹیلی جنس اداروں اور افواج کی مداخلت رہی تو ہم آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف کے دور سے بھی ملک کا زیادہ برا حال کر دیا ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستانی عوام ان سے ظلم اور زیادتیوں کا حساب لے۔

مزید :

صفحہ آخر -