پاکستان اور عالمی ادارے بنگلہ دیش میں قتل عام کا نوٹس لیں، آفتاب لودھی

پاکستان اور عالمی ادارے بنگلہ دیش میں قتل عام کا نوٹس لیں، آفتاب لودھی

لاہور(پ ر) پاکستان عوامی تحریک انقلاب کے چیئرمین پروفیسر آفتاب لودھی نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے نہتے کارکنوں کے قتل عام پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بنگلہ دیش کے پاکستان نواز معصوم عوام کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں مکا ضمیر سویا ہوا ہے، کسی غیر مسلم کو ذرا سی ٹھیس پہنچتی ہے تو اس کا احتجاج ارو مذمت دنیا بھر میں گونجتی ہے لیکن مسلمانوں کے قتل عام پر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ پاکستان کو ان معصوم مشرقی پاکستانیوں کی قربانیاں فراموش نہیں کرنی چاہئیں جنہوں نے بھارتی فوج اور ’ را‘ کی تربیت یافتہ تکتی بانہی کے خلاف نتائج سے بے پروا ہو کر جہاد کیا اور جس کی پاداش میں ان کو ارو ان کے خاندانوں کو آج تک بدترین ظلم کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ کام حکومت پاکستان کو کرنا چاہیے تا ہم وہ خود اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھیں گے کہ وہ معصوم بنگلہ دیشی عوام پر حکومتی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور مناسب کارروائی کریں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...