فحاشی کو فروغ دینے پر سعودی وزیر لیبر کو موت کی بددعا

فحاشی کو فروغ دینے پر سعودی وزیر لیبر کو موت کی بددعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں تین خواتین کیلئے روز گار کی گنجائش نکالنے والے وزیر لیبر کو بد دعا دی گئی ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا ہو کر موت کا شکار ہو جائیں، جس طرح پچھلے وزیر لیبر کینسر میں مبتلا ہو کر وفات پا گئے تھے، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق200 مذہبی شخصیات نے سعودی وزیر لیبر عبدالفالح پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کو مغربی کلچر کے رنگ میں رنگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان مذہبی شخصیات کا مطالبہ تھا کہ خواتین کے زیر جامہ ملبوسات کی دکانوں پر خواتین کے کام پر ایک ماہ کے اندر اندر پابندی لگائی جائے ورنہ وزیر لیبر کو ان کی جانب سے مزید خطرناک بددعا دی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -